ہم چاہیں تو جنگ ختم کر سکتے ہیں، لیکن مکمل کریں گے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ابھی کچھ میزائل اور ڈرونز باقی ہیں، لیکن ہم جنگ کو مکمل کریں گے۔ انہوں نے ایرانی عوام کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہتھیار فراہم کیے گئے تاکہ وہ آزادی کے لیے لڑ سکیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں ایران کے خلاف سخت موقف اختیار کیا اور کہا کہ ہم چاہیں تو جنگ سے ابھی نکل سکتے ہیں، لیکن میں اس جنگ کو انجام تک پہنچانا چاہتا ہوں۔ ہم چاہتے ہیں ایران کے پاس نیوکلیر ہتھیار نہ ہوں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ آپ چاہیں اسے کچھ بھی کہیں میں اسے حکومتی تبدیلی کہتا ہوں، پہلی اور دوسری رجیم ختم کر دی، تیسری سے بات ہو رہی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ لوگ شدت پسند نہیں، زیادہ اسمارٹ ہیں، ہم ایران کا نیوکلیر تباہ نہ کرتے تو اسرائیل ختم ہوچکا ہوتا۔ پورا مشرق وسطی پریشانی کا شکار ہوا ہوتا۔

ٹرمپ نے گفتگو میں کہا کہ کہ اگروہ نہیں مانیں گے تو کوئی پل کوئی پاور پلانٹ نہیں بچے گا، میری چوائس پوچھیں تو میں ایران کا تیل حاصل کرنا چاہتا ہوں، ایرانی عوام آزادی حاصل کرنا چاہتی ہے، ایران عوام کو کہا جاتا ہے احتجاج کرو گے تو گولی ماردیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ایرانی عوام کے لیے بندوقیں بھیجی تھیں، لیکن جن لوگوں کے ذریعے ہم نے گنز بھجوائیں انہوں نے خود رکھ لیں، میں ان لوگوں سے ناراض ہوں اور انہیں اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی، جیسے ہی ایرانی عوام کے پاس ہتھیارپہنچیں گے وہ لڑیں گے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ 45 ہزار احتجاجیوں کو قتل کردیا گیا ہے، ایران کے پاس کچھ میزائل اور ڈرونز بچے ہیں، ایک لکی شاٹ سے ہمارا جہاز گر گیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles