آبنائے ہرمز امریکا اور اسرائیل کے لیے پہلے جیسی نہیں رہے گی: پاسدارانِ انقلاب

امریکی صدر کی حالیہ دھمکیوں پر ایران نے سخت اور دوٹوک ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اب پہلے جیسی نہیں رہے گی اور خطے میں ایک نیا سیکیورٹی نظام قائم کیا جا رہا ہے۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نیوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خلیج فارس میں سیکیورٹی کی صورتحال بدل چکی ہے اور ایران ایک نئے سیکیورٹی آرڈر کے تحت اپنی حکمت عملی پر عملدرآمد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات خطے میں کشیدگی کو بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں، تاہم ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں اور اسٹریٹجک پوزیشن کے حوالے سے مکمل طور پر پُراعتماد ہے۔

دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت خود مشکلات کا شکار ہیں۔

۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہاری ہوئی فوج اپنی بے عزتی کو محض بیانات اور دھمکیوں سے ختم نہیں کر سکتی۔

ایرانی حکام کے ان بیانات کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں خلیج فارس اور آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت حساس اور اسٹریٹجک حیثیت رکھتے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles