خلیجی ممالک میں اہم تنصیبات ایرانی ڈرونز کے نشانے پر، سرکاری عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی

ایران کی جانب سے خلیج کے ممالک پر جاری حملوں کے دوران متعدد اہم تنصیبات میں آگ لگ گئی اور نقصان ہوا، جبکہ امریکی ایف-15 پائلٹ کی کامیاب بازیابی کے بعد خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔

ابو ظہبی میں بوروج پیٹروکیمیکل پلانٹ میں متعدد آگ کے واقعات پیش آئے جب فضائی دفاع نے میزائلوں کو ناکارہ بنایا۔ میڈیا آفس ابو ظہبی کے مطابق کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، تاہم پلانٹ کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

قومی ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پہلے ہی میزائل خطرے کے پیش نظر فضائی دفاع فعال کر دیا گیا تھا۔

بحرینی وزارتی ذرائع کے مطابق ایک ایرانی حملے کے بعد ایک تنصیب میں لگی آگ کو بجھا دیا۔ توانائی کمپنی بیپوک کے مطابق اس کے ایک اسٹوریج فیسلٹی میں ٹینک آگ بھی بجھا دی گئی۔ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے شعیخ آئل سیکٹر کمپلیکس کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ دو پاور اور واٹر پلانٹس بھی متاثر ہوئے، جس کی وجہ سے دو یونٹس بند ہو گئیں۔ سرکاری محکموں کے دفاتر میں بھی نقصان ہوا،

سعودی عرب کی وزارت دفاع نے بتایا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایک کروز میزائل کو ناکارہ بنایا گیا۔

ایران نےجوابی کارروائیوں میں تل ابیب سمیت اسرائیل کے کئی شہروں پرمیزائل اور ڈرون داغے،جس سے کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles