ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے نئے ترجمان کی تقرری کر دی

پاسدارانِ انقلابِ اسلامی (آئی آر جی سی) نے بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کو نیا ترجمان مقرر کر دیا۔

اسلامی انقلابی گارڈ کور نے بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کو اپنا نیا ترجمان مقرر کر دیا ہے، وہ علی محمد نائینی کی جگہ لیں گے جو گزشتہ ماہ ایک فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

ایران انٹرنیشنل کے مطابق یہ قیادت میں تبدیلی نائینی کی ہلاکت کے بعد عمل میں آئی، جو اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے میڈیا سے رابطوں کے لیے باضابطہ نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس تقرری کو باضابطہ شکل ایک حکم نامے کے ذریعے دی گئی، جس پر پاسدارانِ انقلاب میں سپریم لیڈر کے نمائندے عبداللہ حاجی صادقی نے دستخط کیے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ تقرری ایک باضابطہ حکم نامے کے ذریعے کی گئی جس پر پاسدارانِ انقلاب میں سپریم لیڈر کے نمائندے عبداللہ حاجی صادقی نے دستخط کیے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے محمد باقر ذوالقدر کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا سیکریٹری مقرر کیا، تاہم یہ فیصلہ پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈرز کے دباؤ پر کیا گیا۔ ان کمانڈرز میں نئے سربراہ احمد وحیدی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ تقرری ایران کی نئی قیادت کے اندر بڑھتی ہوئی کشمکش کے دوران عمل میں آئی اور اسے پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے طاقت کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles