
ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد صرافہ بازاروں میں نرخ نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ روز نمایاں کمی کے بعد آج قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 400 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ مفیں سونے کی قیمت 34 ڈالر بڑھ کر 4676ڈالر فی اونس پرہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 100 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے ہو گئی تھی۔