
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی ہدایت کر دی ہے۔
جنرل جارج کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ان کے نائب کرسٹوفر کو قائم مقام آرمی چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پینٹاگون نے بھی اس اقدام کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ جنرل جارج اور پینٹاگون کے سربراہ کے درمیان ایران میں ممکنہ جنگ کے حوالے سے شدید اختلافات موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے متعدد سینئر عہدیدار حکومت کے اقدامات پر سنگین تحفظات رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے آرمی چیف کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی ہدایت دی گئی۔
یہ اقدام غیر معمولی نوعیت کا حامل ہے، کیونکہ آرمی چیف آف اسٹاف کی تعیناتی عام طور پر طے شدہ مدت کے لیے کی جاتی ہے۔
جنرل رینڈی جارج اگست 2023 سے اس عہدے پر فائز تھے اور ان کی برطرفی امریکی فوجی قیادت میں غیرمعمولی تبدیلی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔