ایران کے جوابی حملے: پاسداران انقلاب نے قیشم جزیرے پر دشمن کا طیارہ مار گرایا

ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے خلیج میں ایک جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج میں فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ایک جنگی طیارہ مار گرایا گیا، جبکہ اسرائیل کے مختلف علاقوں پر میزائل حملوں میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور کئی مقامات پر دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خلیج میں تعینات فضائی دفاعی نظام نے ایک دشمن جنگی طیارے کو کامیابی سے مار گرایا ہے۔

دوسری جانب ایران نے اسرائیل کے مختلف علاقوں پر میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کارروائیوں میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی ذرائع کے مطابق حملوں کے دوران کئی مقامات پر زوردار دھماکے ہوئے، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

ایرانی بحریہ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ قیشم جزیرے کے قریب ایک دشمن لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا، جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، ویڈیو میں طیارے کو نشانہ بنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایران نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے “ابراہم لنکن” کو بھی کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، اور اس حملے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق تل ابیب اور ایلات میں صیہونی فوجی اڈوں پر حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں متعدد فوجی تنصیبات تباہ ہوگئیں۔

ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک میزائل اسرائیلی شہر کے وسط میں آ گرا، جس سے شدید دھماکہ ہوا اور علاقے میں آگ لگ گئی، جبکہ ایک اور میزائل بتاح تکفا میں گرا جہاں بھی آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کا میزائل دفاعی نظام ان حملوں کو روکنے میں ناکام رہا، تاہم ان دعوؤں پر اسرائیلی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles