ایرانی سپریم لیڈر کی عوام سے تعمیر نو میں مدد کی درخواست

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے عوام سے ملک کی تعمیرِ نو میں بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ نقصانات کے ازالے اور روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے قومی سطح پر مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

پریس ٹی وی کے مطابق اسلامی جمہوریہ یوم اور قومی یومِ فطرت کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ حالیہ حالات میں تعمیرِ نو اور نقصانات کے ازالے کے لیے اجتماعی کاوشیں انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔

سپریم لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ’’ناپاک اور بے رحم امریکی اور صیہونی دشمن‘‘ کی کارروائیاں جاری ہیں، ان حملوں نے نہ صرف ملک کے بنیادی ڈھانچے بلکہ قدرتی اور ماحولیاتی مقامات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے روشن مستقبل کی تعمیر اور ملکی ترقی کو وسعت دینے کے لیے ہر ممکن کوشش ضروری ہے، اور اس مقصد کے حصول میں عوام کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles