ایران کے حملے: امریکی اینٹی ڈرون سسٹم، ارلی وارننگ ریڈار اور پائلٹس کے ٹھکانے تباہ

ایران کے پاسداران انقلاب نے خطے میں امریکی اہداف اور سعودی عرب میں امریکی پائلٹوں و لڑاکا طیاروں کے عملے پر جوابی حملے کیے ہیں، جن میں امریکی اینٹی ڈرون نظام، ارلی وارننگ ریڈار اور رہائشی کمپلیکس تباہ ہوئے۔ ایران نے آج امریکی کمپنیوں کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی کے مطابق الخرج علاقے میں 200 امریکی پائلٹوں اور عملے کی رہائش گاہیں میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنیں۔ اسی علاقے میں امریکا کا ایویکس طیارہ بھی تباہ کیا گیا، جبکہ دیگر امریکی طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔

پاسداران انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا کہ خطے میں بحری جہازوں، فوجی میٹنگز، ریڈار اور ڈرون ڈیفنس نظام پر بھی چار بڑے حملے کیے گئے۔ متحدہ عرب امارات کے ساحلی علاقے میں امریکی مرینز کی کشتی کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا۔ بحرین کے مناما ایئرپورٹ کے قریب امریکی ففتھ فلیٹ کے ہاک اینٹی ڈرون نظام کو بھی تباہ کیا گیا۔

کویت کے احمد الجبر امریکی فوجی اڈے میں دو ارلی وارننگ ریڈار سسٹمز بھی ڈرون حملوں سے تباہ ہوئے۔ ایران نے وعدہ صادق آپریشن کی 88 ویں لہر میں اسرائیل کا ایکسپریس ہاف اونگ کنٹینر جہاز بھی میزائل سے نشانہ بنایا۔

کویت میں امریکی اڈے اور ایندھن کے ڈپو تباہ ہوئے، سعودی عرب میں پائلٹس کی رہائش متاثر ہوئی، اسرائیل میں درجنوں زخمی ہوئے اور قطر میں آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران نے آج امریکی کمپنیوں پر حملوں کا اعلان کیا ہے۔

اُدھر اسرائیل نے ایران کے متعدد مقامات پر فضائی کارروائی کی، جس میں اصفہان کے اسٹیل پلانٹ، بندرعباس کی بندرگاہ اور ملارد کے رہائشی کمپلیکس کو نقصان پہنچا۔ تہران میں دوا ساز فیکٹری پر بھی حملہ ہوا، جس کی تصدیق ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی۔

تل ابیب کی جانب سے بیروت میں بھی فضائی کارروائی کی گئی، جس میں کار سوار دو افراد شہید اور تین زخمی ہوئے۔ بحری جہاز جیرالڈ فورڈ مرمت کے لیے کروشیا پہنچ گیا، جبکہ دور سے سیاہ دھوئیں کے بادل نظر آئے، جو حملوں کی شدت کو ظاہر کرتے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles