حزب اللہ کے اسرائیلی بیسز پر حملے، 6 اسرائیلی فوجی زخمی

لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں فوجی اڈوں اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف متعدد راکٹ حملے کیے ہیں۔

حزب اللہ کے مطابق حملے العدیسہ کے علاقے خانوق میں صبح 8:15 اور 8:20 بجے اسرائیلی فوجیوں پر دو راکٹ حملے، ملکیہ اور کریات شمونا میں صبح 6:30 اور 6:40 بجے اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں پر راکٹ حملے، آویویم کی بستی میں صبح 6:00 بجے اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ حملہ، اور مشمّار ال کرمیل میں میزائل دفاعی تنصیبات، جنوب حیفا میں صبح 4:30 بجے میزائل حملہ شامل ہیں۔

حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے بتایا کہ جنوبی لبنان میں تین مختلف واقعات میں چھ فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت سنگین ہے۔

زخمی ہونے والوں میں سے دو کو اینٹی ٹینک فائر سے چوٹیں آئیں، تین کو ڈرون حملے کے دوران زخمی ہوئے، اور ایک کو آپریشنل حادثے میں چوٹیں لگیں۔

۔

خیال رہے کہ اس سے قبل لبنان میں جاری لڑائی کے دوران حزب اللّٰہ کے راکٹ حملے میں 1 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے اپنے 22 سالہ فوجی کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہلاک فوجی پیراٹروپرز بریگیڈ کی 890ویں بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles