ایران کا خُنداب میں واقع ہیوی واٹر پلانٹ ناکارہ ہوگیا: عالمی توانائی ایجنسی کی تصدیق

ایران کے صوبہ خُنداب میں واقع ہیوی واٹر پیدا کرنے والا پلانٹ حملے کے بعد مکمل طور پر ناکارہ ہوگیا ہے، جس کی تصدیق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کی ہے۔

آئی اے ای اے کے مطابق ایران نے آگاہ کیا تھا کہ 27 مارچ کو خُنداب میں واقع اس اہم صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پلانٹ کو شدید نقصان پہنچا اور اب یہ کسی بھی قسم کی عملی سرگرمی کے قابل نہیں رہا۔

آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد یہ ہیوی واٹر پلانٹ مکمل طور پر غیر فعال ہوچکا ہے۔

ادارے نے مزید وضاحت کی کہ اس پلانٹ میں کوئی اعلان شدہ جوہری مواد موجود نہیں تھا، جس کے باعث کسی بھی قسم کے تابکاری اخراج کا خطرہ نہیں ہے۔

۔

آئی اے ای اے نے اس حوالے سے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ماحولیاتی یا انسانی صحت کو کوئی فوری خطرہ لاحق نہیں۔

یاد رہے کہ 27 مارچ کو سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں پلانٹ سے آگ اور دھواں اٹھتے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد اس حملے اور اس کے اثرات کے حوالے سے عالمی سطح پر تشویش پائی گئی تھی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles