
وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا، جس کے بعد دونوں مصنوعات کی قیمتیں نئی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں 22 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 365 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں آئندہ ایک ہفتے کے لیے برقرار رکھی گئی ہیں۔