پی ایس ایل کا دوسرا میچ؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کا ٹاکرا جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا دوسرا میچ آج کھیلا جارہا ہے، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر کراچی کنگز پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔

کراچی کنگز کو پہلے ہی اوور میں محض 3 رنز پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، محمد وسیم صفر بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کنگز کی دوسری وکٹ دوسرے اوور میں گری جب سلمان علی آغا ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلوی اسٹار ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ ٹیم میں محمد وسیم، سلمان علی آغا، سعد بیگ، معین علی، اعظم خان، خوشدل شاہ، شاہد عزیز، حسن علی، ایڈم زمپا اور میر حمزہ شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رواں سیزن سعود شکیل کو کپتان مقرر کیا ہے جب کہ ٹیم میں شمیل حسین، ریلی روسو، حسن نواز، خواجہ نافع، بین میکڈرموٹ، ٹام کرن، احمد دانیال، الزاری جوزف، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں پی ایس ایل کی تاریخ میں اب تک 20 مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 13 جب کہ کراچی کنگز نے 7 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کا آخری مرتبہ قذافی اسٹیڈیم میں ٹاکرا ہوا تھا جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

گزشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی جب کہ کراچی کنگز پلے آف مرحلے میں ہی باہر ہو گئی تھی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles