امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے پاور پلانٹس پر حملے ملتوی کرنے کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے پاور پلانٹس پر حملے پانچ روز کے لیے ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔

پیر کے روز امریکی صدر نے اعلان کیا کہ امریکا ایران کے پاور پلانٹس اور توانائی کے انفراسٹرکچر پر ممکنہ فوجی حملے 5 روز کے لیے مؤخر کر رہا ہے۔

پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری اپنے بیان میں

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسی پیش رفت کے پیش نظر امریکی فوج کو ایران کے پاور پلانٹس اور توانائی کے انفراسٹرکچر پر کسی بھی ممکنہ حملے کو پانچ دن کے لیے مؤخر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات پورے ہفتے جاری رہیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل انہی بات چیت کے نتائج کی بنیاد پر طے کیا جائے گا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ اگر امریکا نے اس کے پاور نیٹ ورک کو نشانہ بنایا تو ایران اسرائیل کے پاور پلانٹس اور خلیجی خطے میں امریکی اڈوں کو بجلی فراہم کرنے والے تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں واضح کیا کہ فوج کو تمام ممکنہ کارروائیاں عارضی طور پر روکنے کی ہدایت دی گئی ہے، اور یہ فیصلہ جاری مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہوگا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles