یومِ پاکستان پر صدر اور وزیراعظم کا پیغام، اتحاد، یک جہتی اور ترقی کے عزم کا اعادہ


ملک بھر میں چھیاسی واں یومِ پاکستان آج روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز لاہور اور پشاور میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ جوانوں نے اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد اور پاک افواج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
ملک بھر میں 86واں یومِ پاکستان آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، تاہم اس سال تقریبات سادگی تک محدود ہیں۔ دن کا آغاز لاہور اور پشاور میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ جوانوں کی جانب سے اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد اور پاک افواج زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔
اس سال یوم پاکستان سادگی سے منایا جا رہا ہے۔ پریڈ اور دیگر تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی۔ صرف پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی۔
صدر مملکت کا یوم پاکستان پر پیغام
صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا یوم پاکستان یاد دلاتا ہے کہ قوم کو متحد کرنے کے لیے اتحاد سب سے اہم ہے۔ ہم نے اپنی دفاعی صلاحیت کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔
انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے جوہری صلاحیت حاصل کی۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف طویل اور کامیاب غیر روایتی جنگ لڑی۔ معرکہ حق کے دوران ہم نے دشمن کا بے خوف ہوکر مقابلہ کیا۔ دشمن کو پاکستان سے ملی شکست یاد رہے گی۔
وزیراعظم کا یوم پاکستان پر پیغام
وزیراعظم شہبازشریف نے یوم پاکستان پر پیغام میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش ہے۔ پاکستان بطور ایک ذمہ دار ریاست متوازن اور فعال سفارت کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔ چیلنجز کے باوجود پاکستان کی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مثبت اقتصادی اعشاریے درست سمت کا ثبوت ہیں۔ آپریشن بنیان المرصوص میں مسلح افواج نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔ چھبیس فروری دو ہزار چھبیس کو طالبان غاضب ٹولے کی بلااشتعال جارجیت کا جواب دیا۔ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔
مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد
یوم پاکستان کی چھیاسیویں سالگرہ پر مسلح افواج، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئرچیف ظہیر بابر نے اپنے پیغامات میں قوم کو مبارکباد دی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیئس مارچ انیس سو سینتالیس ایمان، امید اور استقامت سے بھر پور قومی عزم کی بہترین عکاس ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان جمہوریت کے سائے تلے سلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ملک کو درپیش دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری ہے۔ مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام دشمن کے خلاف متحد اور ثابت قدم ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے۔ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر استحکام کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔
مزارِاقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقارتقریب
لاہورمیں مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر مارچ پاسٹ کیا اور گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
مزار پر تعینات ستلج رینجرز کے اعزازی گارڈز سبکدوش ہوگئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئروائس مارشل محمد شاہد افضال نے مہمان کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔ مزار اقبال پر مارچ پاسٹ اور سلامی کے بعد دعا کی گئی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles