ایرانی بیلسٹک میزائل نے ڈیمونا میں قیامت ڈھادی، عمارت تباہ، 20 اسرائیلی زخمی

اسرائیل کے جنوبی شہر ڈیمونا میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں ایک عمارت تباہ ہو گئی جب کہ 20 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق حملہ ایران کی جانب سے جاری نئے میزائل آپریشن کا حصہ ہے۔

ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل حملے شروع کردیے ہیں، آپریشن وعدہ صادق میں وسطی اسرائیل کے 10 مقامات کو میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے کلسٹر وار ہیڈ والے میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ جنوبی اسرائیل کے شہر ڈیمونا میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں تقریباً 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈیمونا  میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں میزائل کو شہر پر گرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق میزائل کے ٹکرانے سے ایک عمارت منہدم ہو گئی، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد زور دار دھماکا ہوا اور ملبہ اطراف میں پھیل گیا، جس سے مزید نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اسی دوران شہر اور قریبی علاقوں میں ایک بار پھر خطرے کے سائرن بج اٹھے اور لوگ خوفزدہ ہوکر  شیلٹز میں بھاگتے ہوئے نظر آئے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles