سعودی عرب کی شام میں فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

سعودی عرب نے شام کے جنوبی علاقے میں ملٹری انفراسٹرکچر (فوجی تنصیبات) پر اسرائیل کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ہفتے کے روز سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والا اسرائیلی حملہ قابلِ مذمت ہے اور یہ اقدام خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ اسرائیل کی کھلی جارحیت ہے جو ایک خود مختار ملک کی سالمیت کے خلاف ہے۔

سعودی عرب نے مزید کہا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے اور اس طرح کے اقدامات کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles