کویت کی آئل ریفائنری پر متعدد ڈرون حملے، آگ لگنے کے باعث کئی یونٹس بند

کویت کی مناء الاحمدی آئل ریفائنری پر متعدد ڈرون حملوں کے نتیجے میں تنصیبات میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے۔

کویتی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ڈرون حملوں کے نتیجے میں مناء الاحمدی آئل ریفائنری کے بعض حصوں میں آگ لگ گئی۔

رپورٹس کے مطابق حملوں کے نتیجے میں ریفائنری کے بعض حصوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث کئی یونٹس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کے لیے موقع پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ مناء الاحمدی آئل ریفائنری کویت کی بڑی اور اہم تیل تنصیبات میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے بڑی مقدار میں تیل کی پیداوار اور ترسیل کی جاتی ہے۔

کویتی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے فی الحال کویت کی سرکاری مشینری صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور متاثرہ یونٹس میں معمول کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

حکام نے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے تاکہ مزید کسی بھی جارحانہ کارروائی کو بروقت ناکام بنایا جاسکے اور تیل کی پیداوار کو بحال کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ مناء الاحمدی آئل ریفائنری کا شمار کویت کی بڑی آئل ریفائنریز میں ہوتا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles