متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق

متحدہ عرب امارات پر حملوں کے دوران ایک اور پاکستانی جاں بحق ہو گیا۔

یو اے ای حکام نے تصدیق کی ہے کہ ابوظہبی کے علاقے بنی یاس میں بیلسٹک میزائل کے ٹکڑے گرنے سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔

ابو ظہبی میڈیا آفس کی جانب سے ایکس پر جاری بیان کے مطابق اماراتی فضائی دفاع نے میزائل حملے کو بروقت ناکام بنایا، تاہم گرنے والے ملبے نے علاقے میں نقصان پہنچایا اور شہری کی جان لے لی۔

حالیہ کشیدگی میں تین پاکستانی شہری مارے جاچکے ہیں، ایک پاکستانی دبئی میں جبکہ 2 ابوظبی میں جاں بحق ہوئے۔

اماراتی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles