
پاکستان سمیت مختلف ممالک میں انسٹاگرام ڈاؤن، صارفین تکنیکی مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں، خاص طور پر ڈائریکٹ میسجنگ سروس میں بڑی خرابی رونما ہوئی ہے، جس سے ہزاروں صارفین متاثر ہوئے ہیں۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق، پاکستان میں صبح تقریباً 07:10 سے انسٹاگرام ایپ اور ویب سائٹ میں خلل پیدا ہونا شروع ہوا تھا۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق آؤٹ ایج پر 13 ہزار سے زائد شکایات درج ہوئیں۔ ان میں 71 فیصد ایپ کی ناکامی اور 20 فیصد سرور کنکشن سے متعلق ہیں۔ امریکہ میں ہزاروں جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی صارفین متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ خرابی براہ راست میسجنگ کو شدید متاثر کر رہی ہے، جبکہ میٹا نے اس کی وجہ یا بحالی کے وقت کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
دیگر ممالک جیسے یورپ، کینیڈا، اور ممکنہ طور پر مشرق وسطیٰ کے کچھ حصوں میں بھی مسائل دیکھے جا رہے ہیں۔
میٹا کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہ ملنے سے صارفین سوشل میڈیا پر اظہار کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تکنیکی مسائل سرور اوورلوڈ یا سائبر حملوں کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔