بیروت میں ہوٹل پر اسرئیل کا حملہ، 4 ایرانی سفارتکار جاں بحق

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں چار ایرانی سفارتکار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے، ایران کے اقوام متحدہ میں سفیر نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی جانب سے دانستہ دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کا حوالہ دیتے ہوئے ترک خبر ایجنسی انادولو نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے منگل کے روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے صدور کو ایک ہنگامی خط ارسال کیا۔

خط میں امیر سعید ایروانی نے بتایا کہ 8 مارچ کو بیروت کے رمادا ہوٹل کو نشانہ بناتے ہوئے کیے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں چار ایرانی سفارتکار جاں بحق ہوئے۔

۔

انہوں نے اپنے خط میں اس واقعے کو اسرائیل کی جانب سے کیا گیا دانستہ دہشت گرد حملہ قرار دیا جس کے نتیجے میں چار ایرانی سفارتکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دوسری جانب اتوار کے روز لبنان کی وزارتِ صحت نے بھی بیروت کے مرکزی علاقے میں ہونے والے اسرائیلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ رمادا ہوٹل میں ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق اس حملے میں چار افراد ہلاک جبکہ 10 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles