تاریخ میں کوئی ایسی قوت نہیں آئی جو ایران کا نام مٹا سکے: مسعود پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کی تہذیبی اور تاریخی وراثت تقریباً 6 ہزار سال پر محیط ہے اور تاریخ میں آج تک کوئی ایسی قوت پیدا نہیں ہوئی جو اس عظیم قوم اور اس کے نام کو مٹا سکے۔

اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کو ختم کرنے یا اس کی تباہی کی باتیں کرنے والے دراصل تاریخ سے ناواقف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ایران کی تباہی کے دعوے کرتے ہیں وہ اس خطے کی تاریخ اور ایرانی قوم کی مضبوطی کو نہیں سمجھتے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ صدیوں کے دوران ایران پر کئی حملہ آور آئے، مختلف طاقتوں نے اس سرزمین کو زیر کرنے کی کوشش کی، مگر وقت کے ساتھ وہ سب تاریخ کا حصہ بن گئے جبکہ ایران آج بھی قائم و دائم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم اپنی تہذیب، ثقافت اور تاریخی شناخت پر فخر کرتی ہے اور یہ وراثت ہزاروں سال سے قائم ہے۔ صدر کے مطابق تاریخ گواہ ہے کہ ایران نے ہر مشکل دور کا سامنا کیا اور ہمیشہ مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھا۔

ایرانی صدر نے زور دیا کہ ایران کے خلاف جارحانہ بیانات دینے والوں کو چاہیے کہ وہ تاریخ کا مطالعہ کریں، کیونکہ یہ سرزمین صدیوں سے مختلف چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے بھی اپنی شناخت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles