اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں سفید فاسفورس استعمال کیا: ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں پر حملوں میں سفید فاسفورس کے گولے استعمال کیے جو بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی اور انسانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 3 مارچ کو جنوبی لبنان کے قصبے یوحمر میں گھروں پر سفید فاسفورس کے گولے گرائے جنہیں بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی قرار دیا جاچکا ہے۔

تنظیم کے مطابق اس نے اس واقعے کی سات تصاویر کا جائزہ لیا، سوشل میڈیا پر 3 مارچ کی صبح شیئر کی گئی ایک تصویر میں یوحمر کے رہائشی علاقے کے اوپر کم از کم دو سفید فاسفورس کے گولے فضا میں پھٹتے دکھائی دیے۔

رپورٹ کے مطابق دھوئیں کے بادل کی شکل امریکی ساختہ ایم 825 سیریز کے 155 ملی میٹر آرٹلری گولے سے مطابقت رکھتی ہے جس میں سفید فاسفورس موجود ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سفید فاسفورس ایک ایسا کیمیائی مادہ ہے جو آکسیجن کے ساتھ رابطے میں آتے ہی بھڑک اٹھتا ہے۔ اسے جنگی میدان میں دھواں پیدا کرنے یا روشنی فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم یہ آتش گیر ہتھیار کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے اور شدید آگ، خطرناک جھلساؤ، سانس کے مسائل، اعضا کے ناکارہ ہونے اور حتیٰ کہ موت کا سبب بن سکتا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گنجان آباد علاقوں میں سفید فاسفورس کے گولوں کا استعمال فوری طور پر بند کرے کیوں کہ اس سے شہریوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ جس روز اسرائیل نے اس علاقے پر حملہ کیا تھا اسی روز اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائے ادرعی نے یوحمر اور دیگر تقریباً 50 دیہات اور قصبوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر گھروں سے ایک ہزار میٹر دور کھلے علاقوں میں منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی تھی۔

ہیومن رائٹس واچ نے امریکا، برطانیہ اور جرمنی سمیت اسرائیل کے اتحادی ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو فوجی امداد اور اسلحہ کی فروخت معطل کریں اور مبینہ سنگین جرائم میں ملوث حکام پر پابندیاں عائد کری

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles