
پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
مصر میں جاری ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ہاکی ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز کے سیمی فائنل میں پاکستان اور جاپان کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔
میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ رہا تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے اہم مواقع پر گول اسکور کرکے برتری حاصل کی اور کامیابی اپنے نام کی۔