
شہر قائد میں خواتین کو ہراساں کرنے کے پے در پے واقعات جاری ہیں، کراچی کےعلاقے فیڈرل بی ایریا میں درندہ صفت شخص نے طالبات کے سامنے دن دہاڑے نازیبا حرکت کر دی۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، 2 طالبات گلی میں جارہی تھیں کہ موٹرسائیکل سوار شخص نے ان کا راستہ روکا ، درندہ صفت شخص نے طالبات کے سامنے نازیبا حرکت شروع کردی۔
فوٹیج کے مطابق طالبات گلی سے واپس مڑتی ہیں، اس دوران ایک خاتون کو بھی گلی سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے، موٹرسائیکل سوار شخص موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں درندہ صفت شخص کا چہرہ واضح دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کے مطابق فوٹیج کب اور کہاں کی ہے؟ تحقیقات جاری ہیں، اس ضمن میں کسی متاثرہ خاتون نے پولیس سے تاحال رابطہ نہیں کیا۔