نامعلوم ہیکرز نے جیو نیوز کی اسکرین ہیک کر کے نامناسب پیغام چلا دیا


نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی لائیو نشریات اتوار کے روز مختصر طور پر متاثر ہوئیں جب ہیکرز نے چینل کے براڈکاسٹ فیڈ پر قبضہ کر کے اسکرین پر ایک غیر مناسب پیغام چلا دیا۔
چینل انتظامیہ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ بیرونی تھا۔ چینل کے بیان کے مطابق لائیو نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا ہے اور اسکرین کو ہیک کرکے نامناسب پیغام نشر کیا گیا، اس صورتحال کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ خلل اس وقت سامنے آیا جب ہیکرز نے چینل کی سیٹلائٹ فریکوئنسی تک غیر مجاز رسائی حاصل کی، جس سے ان کی نشریات میں تکنیکی رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔

چینل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران PAKSAT کمیونیکیشن سیٹلائٹ کے ذریعے چلنے والے نشریاتی نظام پر بار بار ہیکنگ کی کوششیں کی گئی تھیں۔
انتظامیہ کے مطابق واقعے سے قبل بھی نشریات میں وقفے وقفے سے خلل پیدا ہوتا رہا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جیو نیوز کی اسکرین کو ہیک کر کے غیر مناسب چلا گیا جس پر چینل انتظامیہ نے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles