وزیراعظم کا دورہ روس منسوخ، سیکیورٹی صورت حال پر ہنگامی اجلاس طلب


خطے کی بدلتی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کا 2 روزہ دورہ روس منسوخ کر دیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی صورت حال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق شہباز شریف کو پیر (2 مارچ) سے روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو روانہ ہونا تھا تاہم موجودہ کشیدہ حالات اور سیکیورٹی چیلنجز کے باعث اس دورے کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال پر اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اورانٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے، اجلاس میں افغانستان، ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک کی سیکیورٹی صورت حال پرغور کیا جائے گا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ موجودہ صورت حال میں پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے اہم مشاورت ہوگی، آنے والے دنوں میں پاکستان اپنے موقف کے حوالے سے گائیڈلائن بھی مرتب کرے گا۔
واضح رہے کہ ایران کے میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کردی جب کہ سپریم لیڈر کی شہادت پر ایرانی حکومت  نے 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles