
پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے ایران اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی عمل کی فوری بحالی پر زور دیا۔