ایران کے ساتھ جاری مذاکرات سے مطمئن نہیں ہوں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات سے مطمئن نہیں ہیں اور ایران کو کسی بھی سطح پر یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

ٹیکساس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران یورینیم کی محدود سطح پر افزودگی کا خواہاں ہے، تاہم امریکا اس کی بھی اجازت دینے کے حق میں نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران بیس فیصد یورینیم افزودگی چاہتا ہے لیکن ہم اتنا بھی نہیں چاہتے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں، اس لیے اسے یورینیم افزودگی کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال ان کے لیے قابلِ قبول نہیں، اگرچہ مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران مذاکرات میں مطلوبہ حد تک پیش رفت نہیں کر رہا جو افسوسناک ہے۔

ان کے مطابق امریکا کا مؤقف واضح ہے کہ ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، اور اسی اصول کے تحت بات چیت جاری رکھی جائے گی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles