
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے اہم ترین میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ جیسن ہولڈر اور روماریو شیفرڈ نے آٹھویں وکٹ پر پارٹنرشپ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں جاری میچ دونوں ٹیموں کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پروٹیز نے ویسٹ انڈین بیٹرز کو اپنی تباہ کُن بولنگ سے جلد دبوچنے کی بھرپور کوشش کی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک موقع پر صرف 83 رنز پر 7 وکٹیں گنوا چکی تھی، جیسن ہولڈر اور روماریو شیفرڈ نے ٹیم کو سنبھالا اور مجموعی اسکور 172 تک پہنچا دیا۔
دونوں بیٹرز نے جنوبی افریقا کے خلاف آٹھویں وکٹ پر 89 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ روماریو شیفرڈ 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ جیسن ہولڈر نے 49 رنز اسکور کیے۔
یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں آٹھویں وکٹ پر اب تک کی سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے، جس نے اسکاٹ لینڈ کے پیٹرک مومسن اور سفیان شریف کا پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جنہوں نے 80 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تھی۔