سعودی عرب میں آج یوم تاسیس کے موقع پر سرکاری چھٹی کا اعلان

سعودی عرب میں یومِ تاسیس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، ملک بھر میں جشن کا سماں ہے جبکہ آج سرکاری تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 2022 میں پہلی مرتبہ سعودی ریاست کے قیام کے دن کو سرکاری سطح پر منانے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد ہر سال اس موقع پر ملک گیر تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

تاریخی طور پر تقریباً 300 برس قبل پہلی سعودی ریاست کی بنیاد 1744 میں امام محمد بن سعود نے رکھی تھی، اور اسی نسبت سے یومِ تاسیس منایا جاتا ہے۔

دارالحکومت ریاض سمیت دیگر شہروں کی بلند و بالا عمارتوں کو یومِ تاسیس کے مخصوص رنگوں سے سجا دیا گیا ہے، جس سے ملک بھر میں ایک روح پرور اور جشن کا ماحول دیکھنے میں آیا۔ مختلف مقامات پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

سعودی گلوکار سینکڑوں نوجوانوں کے ہمراہ یومِ تاسیس کے حوالے سے ملی نغمے اور ثقافتی پروگرام پیش کر رہے ہیں جبکہ شہری اس موقع کو پُرجوش انداز میں منا رہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے یومِ تاسیس کے موقع پر آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور ملک بھر میں مختلف سرکاری و ثقافتی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles