
وزیرِاعظم شہبازشریف نے واشنگٹن میں منعقدہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی اور خوشگوار ملاقاتیں کی ہیں۔
جمعرات کو وزیرِاعظم شہباز شریف کی بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور انڈونیشیا کے صدرپر ابوو سوبیانتو سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں اہم عالمی و علاقائی امور پر گفتگو کی گئی جب کہ مسکراہٹوں کا تبادلہ اور غیررسمی گرمجوشی بھی دیکھی گئی۔
وزیرِاعظم واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔
پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت غزہ میں امن کے قیام، تعمیر نو اور عالمی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں اور سفارتی پالیسی کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں کی عکاسی ہے۔