
واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت پیس بورڈ کا پہلا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہیں۔
ٹرمپ انسٹیٹیوٹ آف پیس میں اجلاس شروع ہونے سے پہلے صدر ٹرمپ کے ساتھ عالمی سربراہان کا گروپ فوٹو ہوا۔ اجلاس میں چین، روس، برطانیہ سمیت سلامتی کونسل کے مستقل اراکین موجود نہیں ہیں۔
اجلاس میں صدر ٹرمپ غزہ کی تعمیر نو کے لیے جمع ہونے والی رقم اور بین الاقوامی استحکام فورس کا اعلان کریں گے۔
غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں امریکی صدرٹرمپ کے علاوہ وزیراعظم شہبازشریف، رکن ممالک انڈونیشیا، آذربائیجان، قازقستان کے صدور، اردن کے شاہ عبداللہ، نائب امریکی صدرجے وینس، سعودی عرب اور ترک وزیرخارجہ بھی شریک ہیں۔