پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری


رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے۔ اجلاس کے بعد رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں جاری ہے۔
محکمہ موسمیات اور سپارکو کی جانب سے آج چاند کی رویت کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں پہلا روزہ کل ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
اسپارکو کے مطابق چاند کی پیدائش شام 5 بج کر ایک منٹ پر ہوگئی، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 48 منٹ ہوگی۔ غروبِ آفتاب اور غروبِ مہتاب کے درمیان تقریباً 59 منٹ کا وقت ہوگا۔

پاکستان میں کل پہلا روزہ ہوگا یا نہیں، اس کا حتمی اعلان اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔ جمعرات کو پہلا روزے کے حتمی اعلان کی صورت میں ملک بھر میں آج سے تراویح کی نماز ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک میں آج رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھا گیا۔ سعودی شاہی دیوان نے گزشتہ روز 1447 ہجری کے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
امریکا، فرانس اور جاپان سمیت کئی دیگر ممالک میں مقامی مسلم کمیونٹیز نے بھی آج سے روزے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ان ممالک میں چاند کی رویت یا سعودی عرب کے اعلان کی پیروی کرتے ہوئے رمضان کا آغاز کیا گیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles