جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی قریبی ساتھی گیسلین میکس ویل کی جیل ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر افواہیں زیرِ گرش ہیں کہ مشہور جنسی اسمگلر جیفری ایپسٹین کی طویل مدتی معاون گیسلین میکس ویل کی حالیہ ویڈیو میں دکھائی دینے والی خاتون اصل میں میکس ویل نہیں بلکہ ان کی ’باڈی ڈبل‘ ہو سکتی ہے۔
یہ ویڈیو امریکی ہاؤس اوور سائٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کی گئی، جس میں میکس ویل کو جیل سے ویڈیو کال پر پیش ہوتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں وہ متعدد بار ففتھ آئین کی شق کا حوالہ دیتی ہوئی اپنے اور جیفری ایپسٹین سے تعلقات اور ٹریفکنگ سزا کے بارے میں پوچھے گئے سوالات سے گریز کرتی ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے چند گھنٹوں بعد خاتون کے اسکرین شاٹس وائرل ہو گئے، جن میں نئی اور پرانی تصاویر کے ساتھ موازنہ کیا گیا۔
View this post on Instagram
بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں اسٹینڈ ان یا منظم دکھاوا استعمال ہوا ہے۔
ایک پوسٹ میں صارف نے کہا کہ جیل میں نظر آنے والی خاتون قیدی گیسلین میکس ویل نہیں ہے جس کا مطلب ہے کہ ایپسٹین بھی زندہ ہے اور یہ لوگ امریکی خفیہ اجنسی سی آئی اے کی پناہ میں ہیں۔

صارفین نے کیمرے کے زاویے اور روشنی پر بھی تجزیہ کیا، اور سوال اٹھایا کہ آیا جیل میں واقعی کسی کی شکل اتنی بدل سکتی ہے۔ یہ دعوے ایپسٹین کی 2019 میں ہلاکت سے جڑی طویل المدتی سازشی نظریات کے ساتھ دوبارہ گردش کر رہے ہیں۔
عوامی اور عدالت کے ریکارڈز کے مطابق 63 سالہ میکس ویل جولائی 2020 میں گرفتاری کے بعد وفاقی تحویل میں ہیں اور 2021 میں جنسی ٹریفکنگ کے جرم میں 20 سال کی سزا کاٹ رہی ہیں۔