عمران خان کی آنکھ کا معائنہ: 70 فیصد ریکوری ہونے کا دعویٰ


پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی دائیں آنکھ میں علاج کے بعد واضح بہتری آئی ہے۔ معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور عمران خان کی فیملی کو بھی بریفنگ دی۔
ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے عمران خان کے علاج اور ریکوری کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم کو آنکھ میں درد کی وجہ سے پمز اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کی آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین اوکلژن (سی آر وی او) بینائی میں تقریباً 70 فیصد ریکوری ہو چکی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فرینڈ آف دی کورٹ کی رپورٹ سے متعلق بعض معلومات منظرعام پر آئیں، اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ رپورٹ کو لیک کیا گیا۔ تاہم اس حوالے سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles