بانی پی ٹی آئی کی طبی ابتدائی رپورٹ حکومت پنجاب کوارسال


بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی طبی ابتدائی رپورٹ حکومت پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں عمران خان کے بلڈ پریشر، نبض، جسمانی درجہ حرارت اور شوگر لیول کا تفصیلی چارٹ شامل کیا گیا ہے، جبکہ آنکھوں سے متعلق موجودہ طبی صورتحال بھی تحریری طور پر بھجوا دی گئی ہے۔
رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی کنسلٹنسی رپورٹس کے ساتھ ساتھ جیل میں موجود میڈیکل اسٹاف کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ کیا جا رہا ہے اور تمام میڈیکل ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب کیا جاتا ہے، جسے متعلقہ حکام کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔

ادھر حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ طبی رپورٹس کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات کو بھی اہمیت دی جائے گی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ بانی چیئرمین کی صحت ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور علاج کے تمام مراحل شفاف انداز میں مکمل ہونے چاہئیں۔
ذرائع کے مطابق حکام اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ قیدیوں کو قانون کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، اور عمران خان کے معاملے میں بھی یہی طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles