پی ایس ایل 2026 کی نیلامی: عماد وسیم، کولن منرو سمیت کئی بڑے نام نہ بِک سکے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کی پہلی پلیئرز آکشن تقریب لاہور میں جاری ہے، فرنچائزز کھلاڑیوں کی بولیاں لگا کر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے قبل اپنا اسکواڈ مکمل کر رہی ہیں۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں ہونے والی تقریب میں ٹیمیں آکشن کے ذریعے کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 21 کھلاڑیوں کا اسکواڈ بناسکیں گی۔

16 رکنی اسکواڈ میں 5 غیر ملکی ہونا لازم ہے جب کہ 21 رکنی اسکواڈ میں 7 غیرملکی پلیئرز ہوسکتے ہیں، اسکواڈ میں کم از کم دو انڈر 23 پلیئرز کی شمولیت لازمی ہے۔

پی ایس ایل 11 کے پلیئرز آکشن میں 880 کھلاڑی رجسڑڈ ہیں۔

ٹیموں کو اپنے اسکواڈ مکمل کرنے کے لیے 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ حاصل ہوگا، ری ٹین اور ڈائریکٹ سائننگ کے معاوضے بھی بجٹ میں شامل ہوں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles