پاک بھارت میچ: پاکستان کے ماننے پر بھارتی کرکٹ بورڈ بھی خوش

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرے کے اعلان پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ پاکستان کا کھیلنا تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے خوش آئند خبر ہے اور آئی سی سی نے معاملے کو بہترین انداز میں حل کیا ہے۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کولمبو میں پاکستان کے کھیلنے کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے کرکٹ کو عالمی سطح پر اہمیت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی جیت ہوئی اور اس فیصلے سے شائقین اور کرکٹ کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

راجیو شکلا نے مزید کہا کہ آئی سی سی نے معاملے کو اچھے انداز میں حل کیا اور اس سے یہ یقینی بنایا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ایونٹ شفاف اور کامیاب انداز میں منعقد ہو۔

نائب صدر نے امید ظاہر کی کہ یہ عالمی کرکٹ کا ایک یادگار اور کامیاب ایونٹ ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے ساتھ میچ کھیلے گا، قومی ٹیم کو 15 فروری کو شیڈول کے مطابق میچ کھیلنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles