کوئی مہمان بن کر گھر آئے تو بہت سی باتیں بھلا دی جاتی ہیں: چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان بات چیت جاری ہے، اس میں سے کچھ نکل کر آئے گا تو پھر تبصرہ کریں گے۔ جب کوئی مہمان خود چل کر گھر آجائے تو بہت سی باتیں بھلا دی جاتی ہیں۔

چیئرمین پی سی محسن نقوی نے لاہور میں ملتان سلطانز کی نیلامی کی تقریب کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ میں مسئلہ بنگلادیش اور آئی سی سی کے درمیان تھا۔ بنگلادیش ہمارا برادر ملک ہے، ان کی حمایت کے لیے وہی کیا جو کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت آئی سی سی اور بنگلادیش کے درمیان بات چیت جاری ہے، کوئی اطلاعات سامنے آئیں گی تو پھر اس پر تبصرہ کریں گے۔

آئی سی سی کی جانب سے ممکنہ پابندیوں سے متعلق سوال پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نہ میں دھمکیوں سے ڈرتا ہوں اور نہ ہی حکومت ڈرتی اور فیلڈ مارشل کو تو آپ جانتے ہی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles