
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ اے کے دوسرے میچ میں امریکا نے بھارت کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں جاری میچ میں بھارتی بیٹنگ لائن سخت دباؤ کا شکار ہے۔
امریکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو اب تک درست ثابت ہوا ہے۔ امریکا کے باؤلرز نے بھارتی بیٹنگ لائن کو ہوم گراؤنڈ کنڈیشن کا فائدہ نہیں اٹھانے دیا اور پاور پلے میں ہی 4 بیٹرز کو آؤٹ کردیا۔
بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، جس کے بعد ایشان کشن 20 اور تِلک ورما 25 رنز بنا کر اننگز کو سہارا دینے کی کوشش کی، تاہم وہ بھی امریکی باؤلرز کا سامنا نہ کر سکے۔
مڈل آرڈر میں ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے اور رینکو سنگھ بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ پے در پے وکٹیں گرنے کے نتیجے میں بھارتی ٹیم آٹھ وکٹیں گنوا چکی ہے۔
کپتان سوریا کمار یادو نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد کریز پر موجود ہیں۔
امریکا کی جانب سے شیڈلے وان شالکویک نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے اب تک چار کھلایوں کو آؤٹ کیا ہے۔
بھارتی ٹیم کے لیے ایک اور تشویش ناک خبر اسٹار فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کی عدم دستیابی ہے جو بیماری کے باعث پلیئنگ الیون میں شامل نہیں۔ ان کی جگہ محمد سراج کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔