کراچی: پلاسٹک کی فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر 80 فیصد قابو پالیا گیا


کراچی کے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں واقع فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے بڑی حد تک قابو پا لیا ہے۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر 80 فیصد قابو پا لیا گیا ہے، تاہم کولنگ کا عمل مکمل کرنے میں تین سے چار روز لگ سکتے ہیں۔
چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ سب سے پہلے پلاسٹک اور فائر کی فیکٹری میں لگی، جس نے ساتھ موجود ایک اور فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ ایک فیکٹری سے دوسری فیکٹری میں پھیلی، تاہم بروقت کارروائی کے باعث تیسری فیکٹری کو بچا لیا گیا۔
ہمایوں خان کے مطابق پرانے کپڑوں اور جوتوں کے گودام میں لگنے والی آگ کو بھی مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں مسلسل کولنگ کے عمل میں مصروف ہیں تاکہ آگ دوبارہ نہ بھڑک اٹھے۔

حکام کے مطابق آگ گزشتہ رات 8 بج کر 40 منٹ پر لگی تھی، جس کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
آگ پر قابو پانے کے لیے تین اسنارکل اور 12 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آپریشن جاری رکھا گیا تھا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال اب کنٹرول میں ہے، تاہم مکمل کولنگ کے بعد ہی آپریشن ختم کیا جائے گا۔ آتشزدگی کے اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles