جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس: شاہ محمود قریشی سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد


جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سینیٹر شبلی فراز سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی جبکہ ملزمان کے صحت جرم سے انکار کے بعد سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت کی، جس کے دوران پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت مزید 14 ملزمان پر فردجرم عائد کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور شبلی فراز پر بھی فرد جرم عائد کردی گئی، اس کے علاوہ شہریار آفریدی، کنول شوذب ، شبیراعوان ، لطاسب ستی ، عمر تنویر بٹ ، تیمور مسعود ملک ، سعدعلی خان ، سکندر زیب ، فہد مسعود ، زوہیب آفریدی اور راجہ ناصر محفوظ پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔
تمام ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا جبکہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔
جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان سمیت 100 ملزمان پر فرد جرم عائد، عمر ایوب، راجہ بشارت گرفتار
جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما کی بریت کی درخواست خارج
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں مجموعی طور پر 113 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دائر فرد جرم کے لیے ناکافی شواہد کی درخواست پر ابتدائی سماعت مکمل ہوگئی، درخواست پر سماعت کل انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں کی جائے گی۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے غلام حسنین سنبل کو پلیڈر مقرر کر دیا گیا، غلام حسنین سنبل 9 مئی کے 12 مقدمات میں علی امین گنڈا پور کے پلیڈر ہوں گے۔
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 4 مقدمامت کی سماعت
دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 4 مقدمامت میں پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور عمرسرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف جیل ٹرائل کی سماعت کی۔
اے ٹی سی عدالت کے دونوں ججز نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر 9 مئی کے کیسز کی سماعت کی۔ تھانہ مغلپورہ کی حدود میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے۔

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

عدالت نے دیگر 3 مقدمات میں ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔
جناح ہاؤس، تھانہ شادمان، مغل پورہ اور جناح ہاؤس کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمات کی سماعت کی گئی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles