
پاکستان نے کرکٹ کے میدان میں بھارت کو دھول چٹا دی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بالاخر بھارتی کرکٹ بورڈ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، جس کے بعد بی سی سی آئی اور آئی سی سی نے پاکستان کی تمام شرائط تسلیم کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کو پاکستان آ کر کھیلنے سے انکار مہنگا پڑ گیا، پاکستان نے 3 برس تک بھارت جا کر نہ کھیلنے کی شرط منوالی، اب پاکستان اور بھارت 3 برس تک نیوٹرل وینیو پر ہی میچز کھیلیں گے۔
فیصلے کا اطلاق آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 پر بھی ہو گا، بھارت چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پہنچا تو بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا جبکہ پاکستان نے ویمنز ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی بھی حاصل کرلی۔
قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس بار تحریری معاہدے سے نہیں مکرے گا، اس بار ماضی کی طرح نہیں ہوگا، بھارت پیچھے ہٹا تو دیکھ لیں گے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ بھارت کے میچز کے لیے دبئی اور سری لنکا کے وینیو ابھی فائنل نہیں ہوئے۔