تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے رنز 208 کا ہدف

پاکستان نے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹی 20 میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔

میچ کا ٹاس

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 3 میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان آغا نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں ہیں، فخر زمان ، خواجہ نافع اور شاہین آفریدی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ پہلے10 اوور کے بعد سلوہوجاتی ہے، کوشش ہے پاورپلے میں زیادہ رنز بنائیں، پچھلے میچز میں سپنرز کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے، پاکستان ٹیم کے پاس پانچ اعلیٰ معیار کے اسپن بولرز موجود ہیں، آخری میچ جیت کر سیریز میں وائٹ واش کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کا اسکواڈ

پاکستان کی ٹیم میں صائم ایوب، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، بابر اعظم، خواجہ نفیع، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد ٹیم میں شامل ہیں۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

آسٹریلیا کی ٹیم میں مچل مارش (کپتان)، میتھیو شارٹ، کیمرون گرین، میٹ رینشا، مارکس اسٹوئنس، جوش فلپ (وکٹ کیپر)، مچل اوون، کوپر کونولی، بین ڈوارشوئس، میٹ کوہن مین اور ایڈم زمپا ٹیم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم پہلے 2 میچز جیت کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکی ہے، پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان کو 90 رنز سے فتح حاصل ہوئی تھی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles