
کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں گتے کی فیکٹری آگ لگ گئی، تمام ملازمین کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں گتے کی ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے، جس کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی 7 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فیکٹری سے تمام ملازمین کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں اور تفتیش جاری ہے تاکہ آگ لگنے کے اصل سبب کا تعین کیا جا سکے۔
فائربریگیڈ کے اہلکار آگ کو قابو پانے اور مزید نقصان سے بچانے کے لیے تاحال کارروائی کر رہے ہیں۔