
وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سمری پر پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا جب کہ اجلاس میں اہم پالیسی اور انتظامی امور پر بھی فیصلے کیے گئے۔
وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سمری پر پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں وزارت صحت کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر نئے میڈیکل کالجز کے قیام کا ایجنڈا بھی زیر غور آیا۔
وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کی پرائیویٹ حج سے متعلق سمری کابینہ کمیٹی کو بھجوانے کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے حالیہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔
اجلاس میں توانائی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس کے فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی، اجلاس میں مختلف شعبوں سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔