سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نے تیزی سے اضافہ جاری، اور مسلسل تیسرے دن نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

بدھ کو مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے پر پہنچ گیا، جو دن کے دوران 4 ہزار 300 روپے کے اضافے کے بعد ریکارڈ ہے۔

آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز سرفا ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 687 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 16 ہزار 805 روپے میں فروخت ہوا۔

گزشتہ روز منگل کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے پر پہنچا تھا، جس میں دن کے دوران 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں ایک اونس سونا 43 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,638 ڈالر ہو گئی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles