امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی عوام کو اداروں پر قبضے کے لیے اُکسانے کی کوشش کرتے ہوئے امریکا کی جانب سے جلد مدد پہنچنے کی یقین دہانی کرادی۔
امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ایرانی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ محبِ وطن ایرانیوں! احتجاج جاری رکھو اور اپنے اداروں کا کنٹرول سنبھال لو’۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’قاتلوں اور عوام سے زیادتی کرنے والوں کے نام یاد رکھے جائیں کیونکہ انہیں اس کی بڑی قیمت چکانا پڑے گی‘۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’میں نے ایرانی عہدیداروں سے تمام ملاقاتیں منسوخ کردی ہیں۔ جب تک قتل و غارت نہیں رکے گی میٹنگز نہیں کروں گا۔
انہوں نے ایک بار امریکا کی جانب سے ایران میں مداخلت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی مدد راستے میں ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے مشہور نعرے ‘میک امریکا گریٹ اگین’ میں ترمیم کرتے ہوئے ‘میک ایران گریٹ اگین’ کا مخفف بھی استعمال کیا۔