حیدرآباد بار کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خطاب کی اجازت دینے سے انکار


حیدرآباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بار سے خطاب کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
اس حوالے سے صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ عشرت لوہار کی جانب سے باقاعدہ اجازت نامہ نہ دینے کا لیٹر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں بار ممبران کی رائے بھی شامل کی گئی ہے۔
حیدرآباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ عشرت لوہار کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق بار کے مجموعی طور پر گیارہ ممبران نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو ہائیکورٹ بار سے خطاب کی اجازت دینے کی مخالفت کی، جبکہ صرف ایک ممبر نے اس کی حمایت کی ہے۔

لیٹر میں واضح کیا گیا ہے کہ بار کے اکثریتی ممبران کی رائے کے پیش نظر وزیراعلیٰ کو خطاب کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اسی بنیاد پر اجازت نامہ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آج حیدرآباد پہنچیں گے، جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے ایک ریلی کی قیادت بھی متوقع ہے۔ تاہم ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ کا بار سے خطاب کا پروگرام منسوخ تصور کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles